پرویز الٰہی

کیا پرویز الٰہی حمزہ کو گھربھیجنے کی پوزیشن میں آگئے؟

پارلیمانی امور کے ماہر احمد بلال محبوب الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے25منحرف اراکین کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے بعد اب حکومت اور اپوزیشن کسی کے پاس اکثریت نہیں رہی۔ احمدبلال کے مطابق اعتماد کے ووٹ کے لیے اسمبلی کے کل ارکان کی اکثریت درکار ہوتی ہے جو کہ پنجاب اسمبلی میں186ارکان بنتے ہیں۔سپیکر پرویزالٰہی نے یہ اجلاس اس وجہ سے بھی جلدی بلایا ہوگا تا کہ اب وہ قائقام گورنر کا حلف اٹھا کر دس دن سے قبل یعنی نئے گورنر کی تعیناتی سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا کہہ سکیں۔
اگر انہوں نے ایسا کیا تو پھر وزیراعلیٰ کو اس وقت 186 ارکان کی حمایت حاصل نہیں یوں وہ اپنی وزارت سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔دوسری طرف منحرف ارکان کوابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیااوروہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے جارہے ہیں۔ایسے میں پرویزالٰہی کیلئے قائمقام گورنر کی حیثیت سے بھی یہ آسان کام نہیں کہ سپیکرکی کرسی چھوڑکرقائم مقام گورنربن جائیں۔ان کی عدم موجودگی میں اگرڈپٹی سییکرصدارت کریں گے توکوئی نیاچیلنج کھڑاہوسکتاہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال