18سالہ افغان مزدور کاقتل جائیدادتنازعے کا شاخسانہ نکلا

پشاور کے علاقے رحما ن بابا میں18سالہ افغان مزدور کاقتل جائیداد تنازعے کا شاخسانہ نکلا، دعویداری کے بعد ایک ملزم نے عبوری ضمانت حاصل کرلی جبکہ دوسرا ملزم تاحال روپوش ہے، مقتول کباڑی کی گو دام میں مزدوری کر تا تھا۔ کچھ روز قبل مد عی یو سف ولد میر عبا س سکنہ افغانستان حال بہادرکلے نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھا ئی نو ر اسلا م کو ملزم نو ر زا دہ ولد خانز ادہ سکنہ افغا نستان حال تو ری گڑ ھی نے دوسرے ساتھی کے ساتھ ملکر قتل کیا ، مجروح نوراسلام دورروز تک ہسپتال میںزندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا تھا، مد عی کے مطابق اس کا بھا ئی مقتول ملزم کیسا تھ گو دام میں مزدوری کر تا تھا، پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم مصطفیٰ نے عدالت سے عبوری ضمانت کرالی جبکہ دوسرا ملزم تاحال روپوش ہے جسکی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔ مقتول اور ملزم آپس میں رشتہ داربھی بتائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کل لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے