ایس ایچ اوقتل

ایس ایچ او ٹارگٹ کلنگ،تحقیقات کادائرہ وسیع،گاڑی مالک کی تلاش

ایس ایچ او شاہ پور شکیل خان کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز کا سراغ لگانے کیلئے تحقیقاتی ٹیموں نے جیوفینسنگ کرکے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کے اصل مالک کی تلاش شروع کردی۔ٹارگٹ کلنگ میں ایک گروہ ملوث ہے یامتعدد، اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے، جمعرات کے روز نامعلوم افرا د نے بائی پاس روڈ پر دن دیہاڑے ایس ایچ او شاہ پور شکیل کی گاڑی پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیاتھا، واردات میں سفید رنگ کی ہنڈ ا سوک گاڑی استعمال کی گئی تھی،تحقیقاتی ٹیموں کو ملنے والے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کے مطابق حملہ آوروں نے گھر سے مقتول ایس ایچ اوکی گاڑ ی کا تعاقب شروع کیا.
سی ٹی ڈی نے نامعلوم افراد کیخلاف قتل ودہشتگردی کا مقدمہ در ج کیا ہے ،تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں اس بات کی بھی تحقیقات شروع کی ہے کہ اس سے قبل پشاور میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ایس ایچ او شکیل پر ہونے والے حملے ہی ایک ہی بور کا اسلحہ استعمال ہوا ہے یا نہیں،جس سے معلوم ہوسکے گا کہ تمام وارداتوں میں ایک گروہ ملوث ہے یا الگ الگ گروہ ملوث ہیں۔پولیس حکام نے ضلع بھر میں پولیس افسروں اور اہلکاروں کو سکیورٹی مزید سخت کرنے اور احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔
تحقیقاتی ٹیموں کا کہناہے کہ انہوں نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کے بارے میں ابتدائی معلومات حاصل کر لی ہیں اوراسکے مالکان کی تلاش کیلئے انہوں نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کررکھا ہے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایرانی صدر سے ملاقات