بیورو کریسی

بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،48افسر تبدیل،ذکاء اللہ خٹک سیکرٹری اطلاعات

خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ 18سے گریڈ 21تک کے 48افسران کی تقرری اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئے ۔تعیناتی کے منتظر گریڈ 21کے محمد زبیر اصغر قریشی کو ڈائریکٹر جنرل صوبائی سروسز اکیڈمی پشاور، احمد حسن کو چیئرمین گورنر انسپکشن ٹیم، گریڈ 20کے ذکاء اللہ خٹک کو سیکرٹری اطلاعات، عامر لطیف کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور امر آفاق کو کمشنر ڈی آئی خان تعینات کرتے ہوئے منظور احمد اور عامر سلطان ترین کو اسٹبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ سیکرٹری جنگلات عابد مجید کو محکمہ کھیل و سیاحت کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

ایک اور اعلامیہ کے مطابق بیورو کریسی گریڈ 18کے شاہد رفیق کو ایڈیشل ڈپٹی کمشنر کرک، عباس آفریدی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، احسان اللہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہنگو، عنایت اللہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کولائی پالس، عبدالرئوف کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکوہاٹ، اسد محمود کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربٹگرام، طارق حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراپر چترال، اکرم شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربٹگرام، اشتیاق سلطان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمانسہرہ، معظم خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکرم، طارق سلیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹانک، طارق حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرصوابی، محمد قمر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمہمند، انور خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلوئر چترال، قیصر خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان، نجیب اللہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلکی مروت، عبدالوہاب خلیل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرباجوڑ، معیدالدین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکرک، نعمت اللہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکرم اور محمد عمر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرملاکنڈ تعینات کردیا گیا اسی طرح بیداللہ شاہ کو ایڈیشنل کمشنر بنوں طارق اللہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلکی مروت، عاصمہ عارف کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمردان، اختر علہ شاہ کو ڈپٹی سیکرٹری توانائی و برقیات، لطیف الرحمن کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربونیر، احسان الحق کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراپر چترال، محمد جاوید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹانک، محمد عمران خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلوئر چترال، محمد شہباز خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراورکزئی، صاحبزادہ سمیع اللہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکوہاٹ، نور الامین کو سیکرٹری کمشنر بنوں، عمران خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہری پور، عاجد علی خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر، سہیل احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات اور زمین خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرملاکنڈ تعینات کردیا گیا جبکہ مسعود شاہ ، انور خان شیرانی، نعیم اللہ خان، حامد علی کو اسٹبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مسرت زمان کی خدمات ریونیو اتھارٹی اورعصمت اللہ خان کی خدمات محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے سپرد کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا