پشاور کے علاقے گل بہار

گلبہارمیں محفل موسیقی پر چھاپہ،خواتین سمیت7گرفتار

پشاور کے علاقے گل بہار میں رقص و سرور کی محفل پر چھاپہ مارکر تین لڑکیوں اور چار مردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔گزشتہ شب اطلاع ملی کہ لکی ڈھیری روڈ گلبہار میں ایک گھر میں رقص و سرور کی محفل سجی ہوئی ہے۔ تیز موسیقی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جس پر انہوں نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ نسیم کے گھر پر چھاپہ مار ا تو گھر کے بالائی منزل پر مرد اور خواتین رقص میں مصروف تھیں ۔ پولیس نے موقع سے نسیم سکنہ بڈھ بیر، مسعود سکنہ بورڈ کالونی ، طارق سکنہ بڈ ھ بیر، شہزاد سکنہ ڈبگری اور تین خواتین کو گرفتار کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا ۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ