نوجوان نے خودکشی کرلی

متھرا ‘باپ کی ڈانٹ ڈپٹ پر نوجوان نے خودکشی کرلی

پشاور کے علاقے متھرا میں باپ کی جانب سے دیر سے گھر آنے سے منع کرنے پر 21سالہ نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے، پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے 174دریافت شروع کردی ہے، مسمی حسن خان ولد اکرام الدین سکنہ چغرمٹی نے متھرا پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا سنان عمر21یا 22سال اکثر گھر دیر سے آتا تھااور گزشتہ رات بھی گھر دیر سے آیا،انہوں نے بیٹے کو ہدایت کی کہ وہ گھر دیر سے آنے کی بجائے جلدی آیا کرے، بعد میں وہ اپنے کمروں چلے گئے جبکہ صبح اٹھ کر دیکھا تو سنان نے رسی کے ذریعے شہتیرسے لٹکا ہوا تھا اور جاں بحق ہوچکا تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرتے ہوئے انکوائری شروع کر دی ہے تاکہ متوفی کے موت کے اصل حقائق معلوم ہوسکیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بی آر ٹی سٹاپ صدر کے قریب دکان میں آتشزدگی