ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ نے اچانک مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران دو مختلف پٹرول پمپوں کے سٹینڈرڈ گیج پورا نہ ہونے پرانہیں فوری سیل کردیا۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ نے نثار پٹرول پمپ، اخوان پٹرول پمپ، سرڈھیری پی ایس بی پٹرول پمپ اور خٹک پٹرول پمپ کا بھی معائنہ کیا،اس دوران انہوں نے پٹرول پمپس میں فارم کے این اوسی او گراکی طرف سے فی لیٹر ریٹ اور سٹینڈرڈگیج موقع پر چیک کیا۔
