اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ

اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ،الیکٹرانک ووٹنگ کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے الیکشن ترامیمی بل2022کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔وفاقی کابینہ نے الیکشن ترامیمی بل 2022 کی منظوری دی اور بل کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کیلئے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے پائلٹ پراجیکٹ کااجرا کرے، پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی، رپورٹ پر فیصلہ ہوگا اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ لیے ووٹنگ کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں۔کابینہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیومیٹرک تصدیق کے لیے پائلٹ پراجیکٹس کا اجراء کرے، پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی رپورٹ بھی پارلیمان میں پیش کی جائے گی، رپورٹ پر فیصلہ ہوگا ووٹنگ مشین، بائیو میٹرک تصدیق کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں۔کابینہ نے وزیراعظم کی صدرمملکت کوگورنرپنجاب تعینات کرنیکی ایڈوائس کی توثیق کی۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی