عمران کیخلاف نیب کودرخواست

سرکاری ہیلی کاپٹرکااستعمال،عمران کیخلاف نیب کودرخواست

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے صوبائی وسائل کے استعمال کیخلاف قومی احتساب بیورو میں درخواست جمع کرادی گئی خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نیازی اس وقت صوبائی حکومت کے وسائل کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں وہ وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر اپنے ذاتی استعمال میں لاتے ہیں جس سے صوبائی خزانہ کوبھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے.
اگر نیب کو اس حوالے سے دستاویزی ثبوت درکار ہیں تو بطور درخواست کنندہ وہ بھی فراہم کرسکتی ہوں ثوبیہ شاہد نے نیب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمران خان کیخلاف کارروائی کا آغاز کریں واضح رہے کہ صوابی، مردان اور ایبٹ آباد سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد جلسوں میں شرکت کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیر اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ سرکاری ہیلی کاپٹر میں آتے تھے ۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال