پی ٹی آئی لوئردیر اور اپر دیر کے کارکنوں کو” غلیل اور ڈنڈے” لانیکی ہدایت

آزادی مارچ میں شرکت کرنیوالے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو غلیل ، ڈنڈے ، ادویات ، خوراک اور دیگر سا مان ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی ،آزادی مارچ میں لوئر دیر ، اپر دیر سے ہزاروں افراد شریک ہونگے،اس سلسلے میں تیمرگرہ ریسٹ ہائوس میں پی ٹی آئی لوئر دیر کے کارکنوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی سید محبوب شاہ ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان ، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عدنان خان ، حاجی شاہ نظر خان ، احمد صادق ، راحت فاروقی سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں آزادی مارچ میں شرکت کیلئے مختلف امور پر بحث کی گئی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ معا ون خصوصی ملک شفیع اللہ خان، ایم این اے سید محبوب شاہ ، ملک عدنان خان ودیگر نے کہا ہے کہ آج ترئی بائی پاس تیمرگرہ سے صبح آٹھ بجے قا فلہ روانہ ہوگا جو دن 12بجے کرنل شیر خان انٹر چینج صوابی سے عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں اسلام آباد روا نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن پر امن لانگ مارچ کرینگے تاہم اگر حکومت نے قائدین اور کا رکنوں پر تشدد کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ۔ امپورٹڈ حکومت کے خاتمہ اور نئے انتخابات کے اعلان تک اسلام میں دھرنا دینگے ۔

مزید پڑھیں:  سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس : ججز کیخلاف شکایات خارج