مظاہرین نے بلیو ایریا میں درختوں کو آگ لگادی

پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد میں مظاہرین نے بلیو ایریا میں درختوں کو آگ لگادی

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شریک مظاہرین نے بلیو ایریا میں درختوں اور گاڑی کو آگ لگادی۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

پولیس نے آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کرلیا اور کچھ جگہوں پر لگی آگ بجھادی گئی۔

مظاہرین نے آگ بھجانےکیلئے آنے والی فائرٹینڈر کے شیشے توڑ دیے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی