آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا پٹرول قیمت میں اضافہ کے بغیر قرض دینے سے انکار

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی صورت میں پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قسط جاری نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایف نے پاکستان کے تمام مطالبات سے اتفاق کر لیا تھا تاہم قسط کا اجرا اور پروگرام دورانیہ بڑھانا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط ہے۔
ذرائع کیمطابق پاکستانی وفد وزیر اعظم سے بات چیت کے بعد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو جواب دے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اوبین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان پالیسی مذاکرات دوحہ میں ہوئے جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، پاکستانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن