معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دھرنوں کا دھڑن تختہ کرنا ہوگا

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دھرنوں کا دھڑن تختہ کرنا ہوگا، ہم معیشت کو توانا اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں، معیشت ڈبو کر اور تیل کی قیمتوں پر باروددی سرنگ بچھا کر دھرنے کی تیاری میں ہے، عمران خان دھرنوں سے کیا پیغام دے رہے ہیں؟کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ورکرز اور چینی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ حکومت اور چینی ورکرز مل کر پوری کوشش کررہے ہیں کہ 720 میگاواٹ کا یہ منصوبہ جلد ازجلد مکمل ہوجائے، تاکہ سستی اور صاف بجلی عوام کو مل سکے.
جب تک سی اوڈی کمرشل آپریشن ڈیٹ اچیو نہیں ہوجاتی اس وقت تک 720 میگاواٹ اس وقت تک نیشنل گریڈ کو فری دیں گے کوئی قیمت وصول نہیں کریں گے۔اس موقع پرشہبازشریف کاکہناتھا کہ دھرنے نہیں دینے چاہئیں، جب 2014میں چینی صدر دورہ کررہے تھے تو دھرنے کی وجہ سے دورہ موخر ہوگیا، جس کی وجہ سے منصوبے ایک سال تاخیر کا شکار ہوگئے، اگر اس منصوبے پر ایک سال پہلے دستخط ہوتے تو یہ منصوبہ مکمل ہوجاتا.
آج پھر دھرنے کی تیاری کی جارہی ہے،آج پھر دھرنوں سے کیا پیغام دے رہے ہیں؟ معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی، دھرنوں کا دھڑن تختہ کرنا ہوگا، پاکستان کی دن رات تعمیر کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور