بڑے پیمانے پرغلیل،ڈنڈوں کی خریداری کی متضاد اطلاعات

لانگ مارچ کیلئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے بڑی تعداد میں غلیل اور ڈنڈے خریدنے کی مبینہ اطلاعات پر وفاقی حکومت نے پنجاب جانے والے راستوں کو آمدو رفت کیلئے بند کیا تھاتاہم خیبر پختونخوا میں کسی قسم کی بدنظمی نہیں ہوئی، ذرائع کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کے بعد وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں کی جانب سے یہ رپورٹ دی گئی تھی کہ پشاور میں کارکنوں نے مارکیٹ سے سینکڑوں غلیل اور ڈنڈے خریدے ہیں.
اس طرح آنسو گیس سے بچنے کیلئے ماسک وغیرہ کے انتظامات کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا سے جانے والے کارکنوں کو راستے میں روکا گیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چونکہ یہ سامان استعمال نہیں ہوا، اس لئے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی گئی، دوسری طرف خیبرپختونخوا کے ایک عہدیدار نے یہ تمام دعوے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی پرچم، پارٹی جھنڈوں اور زیادہ سے زیادہ پانی کی بوتلوں کے علاوہ کارکنوں کے پاس کوئی سامان موجود نہیں تھا، مارچ کو ناکام بنانے کیلئے یہ رپورٹ دی گئی تھی جس کی کوئی حقیقت نہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی قیدی بدترین تشدد کے بعد رہا، ہسپتال منتقل