پاکستان یاسین ملک کو سزا کی مذمت کرتا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان من گھڑت الزامات میں یاسین ملک کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ہتھکنڈے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو ختم نہیں کرسکتے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان یاسین ملک کی سزا کی مذمت کرتا ہے۔ ایسے جابرانہ ہتھکنڈے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے جذبے کو پست نہیں کر سکتے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے دہشت گردی کی معاونت کے جھوٹے الزام میں حریت رہنما یایسن ملک کو عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

مزید دیکھیں :   سیلاب متاثرین کورقوم کی ادائیگی بائیومیٹرک تصدیق کے بعدہوگی