ضلعی انتظامیہ کا آپریشن 150 سے زائد ہیروئنچی گرفتار

منشیات سے پاک پشاور یقینی بنانے کے لئے مہم میں مزید تیزی لائی گئی۔اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کارخانوں حیات آباد اور گرد و نواح میں آپریشن کی از خود نگرانی کی۔آپریشن کے دوران 150 سے زائد ہیروئنچیوں جبکہ 2 سپلائرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان، اے ڈی سی ڈاکٹر احتشام، اے سی پشاور سیدہ زینب نقوی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زاہد اللہ، ڈی ای او سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نور محمد محسود ،پولیس سکواڈ کمشنر ٹاسک فورس اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی آپریشن میں گرفتار کئے جانے والے افراد میں 12 خواتین بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گرفتار ہیروئنچیوں میں تیس فیصد کا تعلق پشاور سے ہے جبکہ گرفتار افراد میں 5 افراد کا تعلق پنجاب 20کا تعلق سندھ اور 31ہیروئنچیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا