محکمہ صحت نے صوبے میں آئندہ چند دنوں میں ممکنہ ہیٹ ویو سے متعلق طبی مسائل سے نمٹنے کے لئے صوبائی فوکل پرسن تعینات کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری اعلامیہ کے مطابق آئی ڈی ایس آر ایس سرولنس کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر علی رحمان کو صوبائی فوکل پرسن مقر ر کر دیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہیٹ ویو سے متعلق فوکل پرسن کے ساتھ کوآرڈی نیشن کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے جاری گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔
