بلیوایریاکے درختوں اوراملاک کیلئے بربادی ثابت ہوا

آزادی مارچ بلیوایریاکے درختوں اوراملاک کیلئے بربادی ثابت ہوا

پی ٹی آئی کارکنوں نے لانگ مارچ کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں جلائے گئے درجنوں درخت اور پودے آگ سے جھلس کر مرجھا گئے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

میٹروبس ٹریک پر لگے کھجور کے قیمتی درخت جلائے گئے۔ گرین بیلٹ پر چیڑ کے درخت بھی جلے ہیں۔بلیو ایریا مرکزی شاہراہ پر ہر طرف گندگی کے ڈھیر بھی لگ گئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹیلی فون تاروں کو بھی جلایا۔ یہ آزادی مارچ اسلام آبادکے درختوں اوراملاک کیلئے بربادی ثابت ہوا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی