ایم ایف90کروڑڈالردیگا

سبسڈی ختم کرنے پرآئی ایم ایف90کروڑڈالردیگا

آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے فیول سبسڈی ختم کرنے پر90 کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کرے گا۔ برطانوی خبرایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان فیول سبسڈی ختم کرکے ٹریک پر واپس آئے،ڈیل کی آئوٹ لائن پرکام کرلیا،فیول سبسڈی ختم کرنے پر معاہدہ بحال ہوجائے گا اور پاکستان کے لیے فنڈنگ کے اور ذرائع کھل جائیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی وزارت خزانہ کے حکام پر امید ہیں کہ شہباز شریف کو فیول سبسڈی ختم کرنے پر راضی کرلیں گے۔خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 16ماہ میں الیکشن کی توقع ہے اور فیول سبسڈی کا خاتمہ حکومتی اتحاد کی ساکھ متاثرکرے گا۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ