فرنچ اوپن، خاتون کھلاڑی کا پھینکا ریکٹ سٹینڈ میں بیٹھے بچے کو جا لگا

پیرس میں جاری فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین میچ کے دوران کھلاڑی کی جانب سے ریکٹ شائقین سٹینڈ میں پھینکنے سے وہاں بیٹھا بچہ زخمی ہو گیا جس پر کھلاڑی نے اپنی اس حرکت پر سٹینڈ میں جا کر بچے سے معافی مانگی، تفصیلات کے مطابق رومانیہ کی کھلاڑی ارینا کمیلیا بیگو اور روس کی ایکٹرینا الیگزینڈروا کے درمیان میچ جاری تھا کہ دوسرے سیٹ کے دوران اکتیس سالہ ارینا نے ریکٹ غصے سے زمین پر پٹخ دیا جس سے وہ بائونس کرتے ہوئے شائقین کے سٹینڈ میں بیٹھے بچے کو جا لگا اس پر وہ سٹینڈ میں گئیں اور بچے سے معذرت کی ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی اس حرکت پر بہت شرمندہ اور اس پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی ہوں میں اپنی اس حرکت پر صرف اور صرف معذرت خواہ، ان کا کہنا تھا کہ میرا پورا کیریئر سب کے سامنے ہے اس سے قبل میں نے کبھی ایسی حرکت نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چمپئن بن گئی