سرزمینِ بے آئین ،بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے پانچ کشمیری شہید

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران سرینگر اور پلوامہ کے اضلاع میں4اورصورہ میں ایک کشمیری نوجوان سمیت پانچ کو شہید کر دیا ، جس سے بدھ کے روز سے مقبوضہ علاقے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 10ہو گئی ہے ۔
فوجیوں نے 2 نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے صورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا جبکہ 2 نوجوانوں کو پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں شہید کیاگیا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے Bagyaldaraمیں تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی شروع کی ہے۔دریں اثنا ضلع اسلام آباد کے علاقے قاضی گنڈ میں ایک 50سالہ خاتون ریل کی پٹری کراس کرتے ہوئے ہلاک ہو گئی ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت