کوک سٹوڈیو کا گانا مسلم سپر ہیرو ویب سیریز مس مارول میں شامل

پاکستانی سپر ہیرو لڑکی پر بنائی جانے والی ویب سیریز مس مارول میں کوک اسٹوڈیو کا گانا شامل کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق مارول سنیمیٹک اسٹوڈیوز اور ڈزنی پلس کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریزمس مارولمیں پاکستانی اداکار کے بعد گانا بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی سپر ہیرو کردار کمالہ خان پر بنائی گئی ویب سیریز مس مارول میں نہ صرف پاکستانی گانا پیچھے ہٹ شامل ہے بلکہ اس میں بالی ووڈ فلموں کے ڈائلاگز بھی شامل ہیں۔ہارون رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انہوں نے مس مارول کو دو قسطیں دیکھ لیں اور انہیں ویب سیریز میں جنوبی ایشیائی تڑکا دیکھ کر مزہ آگیا۔انہوں نے ٹوئٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی بی سی کے صحافی کے ساتھ پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ویلانی اور پاکستانی گلوکار حسن رحیم موجود ہیں۔یاد رہے کہ پیچھے ہٹ کو رواں برس ریلیز ہونے والے کوک اسٹوڈیو کے سیزن میں شامل کیا گیا تھا، جسے نوجوان گلوکار حسن رحیم، طلعت قریشی اور جسٹن بیبز نے گایا تھا۔
خیال رہے کہ مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں آئندہ ماہ 8 جون کو ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماوں میں دکھایا جائے گا۔مس مارول ویب سیریز کی مرکزی کہانی کمالا خان نامی 16 سالہ سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہوتی ہے اور جرسی سٹی میں رہتی ہے۔ وہ ایک پرجوش فنکار، ایک شوقین گیمر، اور فکشن کی دلدادہ ہے، وہ اوینجرز اور خاص طور پر کیپٹن مارول کی ایک بہت بڑی مداح ہے لیکن سپرپاورز حاصل کرنے سے قبل کمالا خان نے ہمیشہ دنیا میں اپنا مقام تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کی۔اس ویب سیریز میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ویلانی، کمالہ خان عرف مس مارول کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات