حج اخراجات

حج اخراجات ساڑھے 6لاکھ سے بھی کم کرنیکااعلان

حکومت نے سرکاری حج اخراجات ساڑھے 6لاکھ روپے سے کم کرنے کا اعلان کردیا ۔قومی اسمبلی میں حج کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ حکومت حج کے اخراجات ساڑھے چھ لاکھ روپے سے کم کرے گی ، سابق دور حکومت میں حج کے معاملے پر بھی ڈاکے ڈالے گئے ان کی ڈکیتیاں سامنے لائوں گا کہ کیسے حج مہنگا کیا گیا ۔میں سیر سپاٹے کا عادی نہیں ہوں میں سب کچھ اللہ اور پاکستان کے لئے کرتا ہوں حج کے حوالے سے دروغ گوئی سے کام نہیں لوں گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پرحملہ، سلامتی کونسل کا اجلاس بغیرنتیجے کے ملتوی

انہوں نے کہا کہ 2019ء میں آخری حج اخراجات 1800 ریال تھے، اب ہمیں بتایا گیا کہ سعودی عرب اب لازمی حج اخراجات کی مد میں 5 ہزار ریال مانگ رہا ہے میری خواہش تھی کہ حج اخراجات 7 لاکھ روپے سے نیچے لائے جائیں مگر سعودی عرب نے 9 ہزار ریال مانگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سیر سپاٹے کا عادی نہیں ہوں میں سب کچھ اللہ اور پاکستان کے لئے کرتا ہوں حج کے حوالے سے دروغ گوئی سے کام نہیں لوں گا۔ میں نے حج اور عمرے کئے ہیں اس کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی بطور رکن اسمبلی دورہ نہیں کیا۔ ختم نبوت ، روحانیت اور تبلیغ کے لئے دورے کریں گے اور جو لوگ ختم نبوت کا نام نہیں لے سکتے وہ اب دوبارہ کبھی نہیں آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  ایران کی اسرائیلی بحری جہاز پر سوار 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت

ہم حج اور عمرے کے علاوہ اقلیتی برادری کے لئے بھی آسانیاں پیدا کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے پیٹ سے بھی رقم نکالیں گے ۔ ہم عشق رسول پر جان بھی نچھاور کریں گے۔