ادویات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضاف

ادویات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیاگ یا

پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر 30روپے مہنگا ہونے کے بعد دیگر اشیاء سمیت مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے پشاور میں ادویات کا کاروبار کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں نیا اضافہ ڈالر قدر میں اضافہ روپے کی قدر میں کمی اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہوا ہے ۔
بعض تاجر جو مارکیٹ میں سالوں سے میڈیسن کا کاروبار کررہے ہیں ان کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مارکیٹ میں موجود مافیہ کی جانب سے خود ساختہ طور پر کیا گیا ہے جو پرانے سٹاک پر نئے لیبلز لگا کر نئی قیمتوں پرفروخت کررہے ہیں بلڈ پریشر ، شوگر ، معدے ، دمے ، دل کے امراض ، ذہنی سکون ، امراض نسواں ، کھانسی میں استعمال ہونے والی ادویات سمیت 15سے زائد ادویات کی قیمتوں میں 25فیصد تک اضافہ کردیاگیا ہے۔ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث 12سے زائدادویات کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ کر دیا گیا ہے ، میڈیسن کے کاروبار کرنے والے تاجروں نے نئے اسٹیکر لگانے کا عمل شرو ع کردیا ہے

مزید پڑھیں:  گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم

شوگر ، بلڈ پریشر ، اوردل کے امراض میں استعمال کی جانے والی ادویات کی قیمتوں میں 15سے 25فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے ، کولیسٹرول کو کم کرنے والی ادویات کی قیمتوں میں پچیس فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے ۔ دمہ میں استعمال کی جانے والی ان ہیلر 240روپے سے 275روپے تک پہنچ گئی ہے معدے میں تیزابیت اورجلن میں استعمال ہونے والی گولیوںکا ایک پیکٹ 170روپے سے 295روپے تک پہنچ گیا ہے

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

بچوں کے بخار میں استعما ل ہونے والی پیناڈول سیرپ 80سے 100روپے ہو گیا ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں او رلوکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ کردیاہے۔ جبکہ ادویات کے کاروبار کرنے والے بڑے بڑے ڈیلرز اور چھوٹے دکانداروں نے کروڑوں روپے کے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کیا ہے ۔