ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 16.97 فیصد پر آگئی

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 16.97فیصد پر آگئی ۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق مسلسل تین ہفتے بعد مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.26 فیصد کم ہوکر مجموعی شرح 16.97 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 5 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 10روپے 62 پیسے سستاہوا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اوسط 174 روپے 53 پیسے کمی آئی، زندہ مرغی 15 روپے 5 پیسے اور لہسن 9 روپے 37 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے 27اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آلو 3 روپے 15 پیسے، ٹماٹر 4 روپے 48 پیسے، پیاز 2 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا جبکہ چینی کی قیمت میں 71 پیسے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔اعداد وشمار کے مطابق دودھ 4 روپے 17 پیسے، دہی 3 روپے 26 پیسے فی کلو اور انڈے 9روپے 71پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دال چنا 4 روپے54 پیسے فی کلو، دال ماش 3 روپے 77 پیسے، گھی 4 روپے 74 پیسے اور سرسوں کے تیل میں 19 روپے 63 پیسے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ 19 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار