فرنچ اوپن، نووک ڈچکووچ اور رافیل نڈال کی پیش قدمی جاری

دفاعی چیمپئن سربیاکے کھلاڑی نووک ڈچکووچ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں، نووک ڈچکووچ نے اس سفر کے دوران ایک بھی سیٹ نہیں ہارا ہے، سربیا کے نووک نے تیسرے رائونڈ میچ میں اپنے حریف سلوینہ کے الجاز بیدینے کو با آسانی چھ تین، چھ تین اور چھ دو سے شکست دیدی، دوسری جانب سپین کے کھلاڑی رافیل نڈال بھی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں انہوں نے اپنے ہالینڈ کے حریف بوٹیک وین ڈی زنڈشلپ کو چھ تین، چھ دو اور چھ چار سے شکست دی، نڈال کا اب اگلے میچ میں مقابلہ کینیڈا کے فیلکس سے ہوگا اس میچ کی اہم بات یہ ہے کہ اس وقت فلیکس کے کوچ رافیل نڈال کے چچا ہیں جنہوں نے اکیس میچوں میں رافیل کی کوچنگ بھی کی ہے جس میں سے رافیل نے سولہ میچ جیتے ہیں۔