دل پر پتھررکھ کر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا

دل پر پتھررکھ کر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا- وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دل پر پتھررکھ کر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ۔لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی صدر سے نواز شریف نے بڑے اچھے انداز میں بات کی تھی.
انہوں نے کہا تھا آپ کے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کا بہت شکریہ۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا ان شا اللہ ہم زندہ رہیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا تھا مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں اور غریب خاندان رو رہے ہیں.
ان کے پاس دوائی اور علاج کرانے کے پیسے نہیں ہیں۔مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اور بیروزگاری ہے جب کہ پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ غریب ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، دوائی اور علاج کرانے کے پیسے نہیں، ہم نے ماہانہ 28 ارب روپے قومی خزانے سے خرچ کرکے پاکستان کے پسے ہوئے کروڑوں لوگوں کے لیے سبسڈی اور ریلیف دیایہ ان کا حق ہے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل