سارہ علی خان کو بکھارن کیوں سمجھ

راہ چلتے لوگوں نے سارہ علی خان کو بکھارن کیوں سمجھا؟

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان کو ایک بار سڑک پر رقص کرتا دیکھ کر لوگوں نے بھیک مانگنے والی سمجھ لیا۔ایسے متعدد واقعات ہیں جن کا سارہ نے گزشتہ سالوں کے دوران کئی بار کھلے عام اعتراف کیا ہے۔سارہ کا شمار موجودہ عہد کے ان نوجوان ادکاروں میں ہوتا ہے جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔سارہ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے والدین سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے ساتھ شاپنگ کررہی تھیں۔
والدین جب دکان کے اندر گئے تو وہ اپنی ملازمہ اور بھائی کے ساتھ جوکہ بہت چھوٹا اور اسٹرولر پر بیٹھا تھا، اس دوران میں نے رقص شروع کردیا، جس پر لوگوں نے رک کر مجھے پیسے دینا شروع کردیے، وہ سمجھے کہ شاید میں بھیک مانگ رہی ہوں۔واضح رہے کہ سارہ کے دادا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور علی خان پٹودی، شاہی ریاست پٹودی کے نواب رہے ہیں۔ جبکہ اب ان کے والد اور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نواب آف پٹودی کا اعزاز رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات