آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ جون میں ہو جائیگا- وزیر خزانہ

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں وفاقی وزیر عائشہ غوث پاشا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول ایگریمنٹ جون میں ہو جائے گا اور اس کے بعد پیسے آ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیسے ملنے کے بعد دیگر مالیاتی ادارے بھی پاکستان کو پیسہ دینا شروع کر دیں گے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حقوق کیلئَے مل کر آواز بلند کرنا ہوگی، شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ’وزیراعظم سستا پیٹرول سستا ڈیزل‘ سکیم کے تحت ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو جون سے دو ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 40 ہزار سے کم آمدن والی خواتین کو دو ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا ’جن کی ماہانہ آمدن 40 ہزار روپے سے کم ہے وہ موبائل فون سے 786 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں۔ ہم خواتین کو یہ پیسے دیں گے۔ تصدیق کے بعد اگر ان کی ماہانہ آمدن 40 ہزار سے کم ہے تو ان کو فی الفور دو ہزار روپے مل جائیں گے۔‘

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، 6ججز کو خطوط کے معاملے پر آج فل کورٹ اجلاس طلب