پاکستان نے عمان کو شکست دیدی

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان نے عمان کو شکست دیدی

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں مینز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے پوزیشن میچ میں عمان کی ٹیم کو پانچ دو سے شکست دیدی، یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل اور آئندہ سال ہونے والے عالمی کپ سے باہر ہو چکی ہے، پاکستان کی جانب سے عمان کیخلاف میچ میں رضوان علی نے دو جبکہ رانا عبدالوحید، غضنفر علی اور معین شکیل نے ایک ایک گول سکور کیا، عمان کی جانب سے ال فرازی اور ال یمنی نے ایک ایک گول سکور کیا، پاکستان کے مبشر علی کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا پاکستان کی ٹیم اب پانچویں پوزیشن کیلئے یکم جون کو میچ کھیلے گی۔

مزید دیکھیں :   ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث غیر نتیجہ