سابق وزیراعظم عمران خان

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا،اداروں کی بھی ذمہ داری ہے- سابق وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لے رکھا، اس کو بچانے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک تباہ ہوا تو سب ذمہ دار ہوں گے جنہوں نے اجازت دی،ملک تباہ ہو رہا ہے اور ادرے تماشہ دیکھ رہے ہیں،آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے،6 دن کے بعد بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ہمارے پرامن احتجاج پر شیلنگ کی گئی، ہم پرامن احتجاج کے خلاف طاقت کے استعمال کا معاملہ ہم ہر فورم پر اٹھائیں گے،انہوں نے بتایا کہ پیر کو سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے کہ کیا اس ملک میں پرامن احتجاج ایک جمہوری جماعت کا حق ہے یا نہیں؟
سپریم کورٹ سے پوچھیں گے کہ کیا آئندہ احتجاج پر بھی اسی طرح پکڑ دھکڑ ہوگی؟‘ انہوں نے کہا کہ ’اب سپریم کورٹ کا بھی امتحان ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رواں سال سٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، 98 افراد قتل ہوئے

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے باوجود انہوں نے لوگوں کو مارا۔ عدالتی حکم کے بعد جو کچھ ہوا ہم اس کے لیے تیار نہ تھے،عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے 6 روز کا وقت دے رکھا ہے اور اس مرتبہ ہم پوری تیاری کے ساتھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ’ہم الیکشن کے لیے ہر طرح کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، الیکشن کی تاریخ ملنے تک ہم آگے نہیں جاسکتے.