سوات ضمنی الیکشن

سوات ضمنی الیکشن ،جے یو آئی نے اے این پی امیدوار کی حمایت کر دی

پی کے 7سوات پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جے یو آئی نے اے این پی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے یہ نشست اے این پی کے ایم پی اے وقار خان کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مذکورہ نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کے بعد اے این پی نے یہاں سے مرحوم ایم پی اے کے چچا کو امیدوار نامزد کیا ہے اس مقصد کیلئے عوامی نیشنل پارٹی نے ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں ان ملاقاتوں میں تینوں سیاسی جماعتوں کو اے این پی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی طرف سے کوئی جواب فی الحال نہیں دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

تاہم دعویٰ کیا گیا ہے کہ اے این پی کے رہنمائوں سینیٹر ہدایت اللہ خان، صوبائی سینئر نائب صدر خوشدل خان ایڈوکیٹ اور نامزد امیدوار خان نواب خان کی اس بارے میںجے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش، صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان،حاجی دانشمند اور محمداسرار مروت کے ساتھ ملاقات میں اتفاق رائے سے جے یو آئی نے اے این پی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار