مئیر پشاور

مئیر پشاور کی ایک ہی دن میں6کھلی کچہریاں

مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے ایک دن میں6کھلی کچہریاں منعقد کی جس میں کوہاٹ رروڈ پرہا ا چر کلے،موسم گڑھی،جبہ سیہل آباد، گڑھی عطاء محمد، گڑھی حیات خان میں کھلی کچہریوں کاانعقادکیاگیاتھاجس میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کھلی کچہر یوںمیں عوام کے مسائل سنیں اور انکو مو قع پر حل کرنے کیلئے احکاما ت جاری کئے،مضافاتی علاقوں کے مکینوں نے شکایات کے انبار لگادئیے جس پرانہوں نے گیس، بجلی، پانی، صفائی،نالوں کی مرمت، ڈسپنسری نہ ہونے اور دیگر مسائل سے مئیر پشاورکو آگاہ کیاجس پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ پشاور کے مضافاتی علاقوں میں سہولیات کی فقدان پر دل خون کے آنسورورہا ہے، کہ آج کل کی ترقیافتہ دور میں یہ علا قے اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور مضافات میں بارش سے برساتی نالے ابل پڑے