شان مسعود کی شاندار بیٹنگ

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ، شان مسعود کی شاندار بیٹنگ، ڈربی شائر لیسٹر شائر پر بھاری

کائونٹی ٹی ٹوئنی بلاسٹ میں ڈربی شائر فالکنز نے اپنے کپتان شان مسعود کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے لیسٹر شائر فاکسز کو 70 رنز کے واضح فرق سے شکست دیدی، ڈربی شائر فالکنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے جس میں کپتان شان مسعود کے 53 رنز نمایاں تھے جبکہ لیوس ڈیو پولی نے 38 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی، جواب میں لیسٹر شائر کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 15.3 اوورز میں 89 رنز پر ڈھیر ہو کر میچ 70 رنز کے فرق سے ہار گئی، لیسٹر شائر کی جانب سے سب سے زیادہ سکور چھبیس رنز رہا جو مائیک نے سکور کیا جبکہ ہل سترہ اور للی پندرہ رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، ان تین کے علاوہ کوئی بھی بلے باز انفرادی سکور کو ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، ڈربی شائر کی جانب سے کیئر اور میک کیئرنن نے دو دو جبکہ میڈسن، واٹ، سکریمشا اور کونرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،لیسٹر شائر کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا