مریم نواز

عوام نے انتشار اور فتنہ مارچ کو ’ایبسولوٹلی ناٹ‘ کہہ کر مسترد کر دیا- مریم نواز

ویب ڈیسک: اتوار کو مانسہرہ میں جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے انتشار اور فتنہ مارچ کو ’ایبسولوٹلی ناٹ‘ کہہ کر مسترد کر دیا۔

مریم نواز نے اپنے خطاب دعویٰ کیا جب عمران خان نے دیکھا کہ لانگ مارچ کامیاب نہیں ہو رہا، عوام ان کے انتشار پر کان نہیں دھر رہے اور لانگ مارچ ناکام ہو گا تو ’انہوں نے نواز شریف کے پاس اپنے بندے بھیجے کہ وہ لانگ مارچ نہیں کرنا چاہتے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔‘’جواب میں نواز شریف نے کہا وہ کسی کی دھونس یا کسی جتھے کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔ عمران خان جتنے لانگ مارچ کرنے ہیں کرو حکومت ختم نہیں ہو گی۔‘

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی اے سی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں نیا تنازعہ

مریم نواز نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ’وہ لوگوں کو دھرنے کا جھانسہ دے کر بنی گالہ واپس چلے گئے۔ اتنے آنسو لوگوں کی آنکھوں میں گیس سے نہیں آئے جتنے عمران خان کے دھوکے کی وجہ سے آئے ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور:ہزار خوانی میں فریقین کے درمیان فائرنگ،راہگیر ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

مریم نواز نے گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری اور ملک ریاض کی سامنے آنے والی مبینہ لیک آڈیو ٹیپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’ایک آڈیو ٹی وی پر لیک ہوئی۔ جس میں عمران خان دونمبری کر رہے تھے۔ زرداری صاحب کے پاؤں پکڑ رہے تھے۔ جب انہوں نے دیکھا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے جا رہی ہے تو لوگوں کو کہتے رہے کہ ڈٹ کر کھڑا ہے کپتان لیکن اصل میں اس وقت پاؤں پڑا تھا کپتان۔‘