چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ لاپتہ افراد کیس: عدالت کا مشرف سے لیکر آج تک کے تمام وزرائے اعظم کونوٹس جاری کرنے کا حکم

ویب ڈیسک:چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ کا لاپتہ افراد کیسز پر بڑا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے کیس میں وفاقی حکومت کو پرویزمشرف سے لیکر آج تک تمام وزرائے اعظم کونوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 15 صفحات کا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں آئینی خلاف ورزیوں پر اٹارنی جنرل کو دلائل کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کو عدالت پیش کریں یا ریاست کی ناکامی کا جواز دیں۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

عدالت کا پرویز مشرف سےلےکرآج تک تمام وزرائےاعظم(CEs)کونوٹس جاری کرنے کا حکم،عدالت کا کہنا تھا کہ کیوں ناعدالت تمام چیف ایگزیکٹوز پرآئین سے غداری پر کاروائی کرے؟ جنہوں نےشہریوں کو لاپتہ کرنے کی پالیسی کی خاموش منظوری دی؟

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ اگر لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو موجودہ اورسابقہ وزرائےداخلہ پیش ہوں، کیوں نا وزرائے داخلہ پر ذمہ داری کی عدم ادائیگی پر بھاری جرمانہ عائد کریں ؟ اٹارنی جنرل مطمئن کریں کیوں نا وزیر اعظم اور وزرائےاعلیٰ پر کریمنل مقدمات قائم کریں ؟

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ ملک میں آئین توڑ کر اقتدار سنبھالنے والے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ایک دہائی تک حکمرانی کی اور اپنی کتاب میں تسلیم کیا کہ شہریوں کو لاپتہ کرنا ریاست کی غیر اعلانیہ پالیسی تھی؟