گندم مہنگی

گندم مہنگی،50کلوبوری 3150روپے کی ہوگئی

خیبر پختونخوا میں گندم کی 50کلو بوری کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد3ہزار 150روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 20روز کے دوران ایک بوری کی قیمت میں 400روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔ پشاور اور خیبر پختو نخو ا کے مختلف علاقوں میں گندم کی کٹائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب گندم کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

تقریبا تین ہفتے قبل 50ک گندم کی بوری کی قیمت 2ہزار 700سے لیکر 2ہزار 750روپے تک وصول کی جارہی تھی تاہم اس میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب ایک بوری کی قیمت 3ہزار 150روپے تک وصول کی جا رہی ہے جو 20روز کے دوران 4سو روپے سے بھی زائد ہے۔ زمینداروں کے مطابق مذکورہ ایام میں گندم کی قیمت کم سے کم ہوتی ہے کیونکہ فصل کی کٹوتی کی گئی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ
مزید پڑھیں:  افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگلنگ ناکام، بھاری اسلحہ برآمد

گزشتہ برس ان دنوں میں گندم کی 50کلو بوری 2ہزار 300روپے تک دستیاب تھی جو اب تقریبا 850روپےگندم مہنگی مل رہی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ فصل پر اٹھنے والے اخراجات ہیں ۔ گندم کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے امسال آٹے کی قیمت بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔ پنجاب میں گندم کی قیمت کے حوالے سے اب تک خیبر پختونخوا کی مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے ۔