آئس سے نشے کی حالت میں طلاق دینا

سوال: میری بہن کی شادی کچھ عرصہ پہلے ایک شخص سے ہوئی لیکن لڑکا بدکردار ہے اور نشہ بھی کرتا ہے۔ لہٰذا روز بیوی کے ساتھ جھگڑتا اور مارتا ہے۔ لہٰذا لڑکی واپس باپ کے گھر آئی اور بیٹھ گئی۔ ایک دن اس نے مجھے فون کیا کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے اوریہ الفاظ تقریباً دس مرتبہ دہرائے۔ شوہر بھی اپنی اس بات کا اقرار کرتا ہے لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ میں نے یہ طلاق نشے کی حالت میں دی تھی۔ لہٰذا شرعی حل کیا ہے؟

جواب: حرام نشے کی حالت میں جو طلاق دی جائے وہ واقع ہو تی ہے لہٰذا مذکورہ صورت میں اگر واقعی شوہر نے طلاق دی ہے اور تین مرتبہ سے زائد یہ الفاظ کہے ہوں تو تین طلاقیں ہوچکی ہیں۔