کرکٹ آسڑیلیا نے 2022-23 کے مصروف کرکٹ سیزن کا شیڈول جاری کردیا

کرکٹ آسڑیلیا نے 2022-23 کے مصروف ترین کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، آسڑیلیا رواں اور آئندہ سال پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے ساتھ ساتھ زمبابوے، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی میزبانی کریگا جبکہ اس کے علاوہ آئندہ سال ٹی ٹوئنی ورلڈ کی میزبانی بھی کرنی ہے، زمبابوے کی ٹیم آسڑیلیا کیخلاف صرف ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے،نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی آسڑیلیا کیخلاف صرف ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ آسڑیلیا کے دوران دو ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، انگلینڈ کی ٹیم دورہ آسڑیلیا کے دوران ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم دورہ آسڑیلیا کے دوران ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، شیڈول کے مطابق زمبابوے کی ٹیم کے دو ون ڈے میچ اٹھائیس اور اکتیس اگست کو جبکہ تیسرا ون ڈے میچ تین ستمبر کو کھیلا جائیگا

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

نیوزی لینڈ کی ٹیم چھ، آٹھ اور گیارہ ستمبر کو تین ون ڈے میچ کھیلے گی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ آسڑیلیا کے دوران دو ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ اور سات اکتوبر کو کھیلے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز نومبر دسمبر میں کھیلی جائیگی پہلا ٹیسٹ میچ تیس نومبر سے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ آٹھ دسمبر سے شروع ہوگا، انگلینڈ کی ٹیم دورہ آسڑیلیا کے دوران تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گی پہلا ون ڈے میچ نو، دوسرا بارہ اور تیسرا چودہ نومبر کو کھیلا جائیگا، آسڑیلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سولہ اکتوبر تا تیرہ نومبر تک کھیلا جائیگا، انگلینڈ کی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز نومبر میں کھیلے گی پہلا ون ڈے میچ سترہ، دوسرا انیس اور تیسرا بائیس نومبر کو کھیلا جائیگا، جنوبی افریقہ کی ٹیم آسڑیلیا کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جس میں پہلا ٹیسٹ سترہ دسمبر، دوسرا چھبیس دسمبر جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ چار جنوری 2023 کو شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز بارہ ، چودہ اور سترہ جنوری 2023 کو کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا