فرنچ اوپن

فرنچ اوپن، رافیل نڈال اور نووک ڈچکووچ کوارٹر فائنل میں مدمقابل آگئے

جاری فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سپین کے رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے جہاں ان کا ٹکرائو راویتی حریف نووک ڈچکووچ کے ساتھ ہوگا، پری کوارٹر فائنل میچ میں رافیل نڈال نے کینیڈا کے کھلاڑی فیلکس اوگر الیاسائم کو تین چھ، چھ تین ، چھ دو تین چھ اور چھ تین سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میچ جگہ بنائی، دوسری جانب سربیا کے کھلاڑی نووک ڈچکووچ نے بھی اپنے حریف ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین کو چھ ایک، چھ تین اور چھ تین سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی ہے، کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑیوں میں سپین کے کارلوس الکاریز اور الیگزینڈر زویریف بھی شامل ہیں جن کا آپس میں ٹکرائو ہوگا۔