وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پہلے آزادی مارچ میں غیر مسلح گئے تھے، اب صوبے کی فورس استعمال کریں گے- وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان نے انصاف لائزر فورم کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھاکہ امپورٹڈ حکومت نے جو کیا ہے اس کا بدلہ ضرور لیں گے، آج لیگل ٹیم کو بلایا تھا، ان سے مشاورت کی ہے، وفاقی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کروں گا۔

مزید پڑھیں:  نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے، بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کیخلاف طاقت کے استعمال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آزادی مارچ میں غیر مسلح گئے تھے، اب صوبے کی فورس استعمال کریں گے، کارکنوں کی شہادت کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرائیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم 24 گھنٹے میں آٹے کی قیمت کم کرنے کا الٹی میٹم دیتا ہے لیکن میں وزیراعظم کوالٹی میٹم دیتاہوں اپناحق ہم چھین کرلیں گے۔