انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ،کیوی بلے باز ہینری نیکولس اور فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ کی شرکت غیر یقینی

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو جون بروز جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے کیوی ٹاپ آرڈر بلے باز ہینری نیکولس اور فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ کی شمولیت کے امکانات نہ ہونے برابر ہیں ہینری نیکولس جو ابھی تک انجری سے نجات حاصل نہیں کرسکے ہیں اور ابھی تک انہوں نے کسی طرح کے نیٹ سیشن میں بھی شرکت نہیں کی ہے جبکہ فاسٹ بائولر جو انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کر رہے ہیں پیر کی شب انگلینڈ پہنچیں ہیں،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ہینری نیکولس کے متبادل کے طور پر مائیکل بریسویل کو شامل کرلیا ہے جو ابھی تک نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے ہیں اگر نیکولس پہلے ٹیسٹ میچ تک ٹیم کو دستیاب نہیں ہوتے تو ڈیرل مائیکل نمبر پانچ پر بیٹنگ کیلئے آئینگے ادھر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم بولٹ کے بغیر پہلے ٹیسٹ میچ میں اترنے کیلئے تیار ہیں ان کی غیر موجودگی میں ٹم سائوتھی، نیل ویگنر اور کائل جیمیسن ٹیم کیلئے دستیاب ہیں جبکہ مزید بائولر کی ضرورت پڑی تو آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم کو بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ سپینر کے طور پر اعجاز پٹیل بھی ہمارے پاس دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست