ویمنز ون ڈے سیریز

ویمنز ون ڈے سیریز، پاکستان اور سری لنکا کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل کراچی میں کھیلا جائیگا جس کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی گزشتہ روز منعقد ہوئی اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی طرح امید ہے کہ ہماری ٹیم ون ڈے میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب حاصل کرے گی

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بڑا فرق ہے لہٰذا ہمیں ایک نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ سری لنکا کی ٹیم کو کسی طرح بھی کمزور حریف تصور نہیں کر رہے ہیں، بسمہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے کہ شائقین کو ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے سیریز میں بھی جاندار کرکٹ دیکھنے کو ملے گی

ادھر سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ ہونے کا افسوس ہے تاہم اب یہ ماضی کا حصہ ہے اور ہماری نظریں پاکستان کیخلاف ون ڈے میچوں کی سیریز پر مرکوز ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ون ڈے سیریز میں ٹیم بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید دیکھیں :   فرنچ اوپن کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ آج ہوگا، کس کا پلڑہ بھاری رہے گا؟