قائد اعظم زندہ باد

”قائد اعظم زندہ باد” کب ریلیز ہو گی؟ماہرہ خان نے بتا دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ کی ریلیز کا اعلان کردیا ہے، ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر فلم قائد اعظم زندہ باد کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلم عید قربان پر ریلیز کی جائے گی، قائد اعظم زندہ باد گزشتہ سال بھی ریلیز کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم کووڈ کی وجہ سے پھر اسے ملتوی کردیا گیا تھا، یہ پہلا موقع ہے کہ ماہرہ خان ہیرو فہد مصطفیٰ کے ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہو رہی ہیں، فلم قائد اعظم زندہ باد ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے جس میں فہد مصطفیٰ ایک بدنام زمانہ پولیس آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔