خان پور ڈیم میں پانی کی سطح کم

خان پور ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی

خان پور ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی، پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی جس کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کو پانی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح ایک ہزار 910فٹ رہ گئی۔ماہرین کے مطابق خان پور ڈیم سے راولپنڈی اور اسلام آباد کو پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔خان پور ڈیم میں پانی کی آمد 194 کیوسک اور اخراج 121 کیوسک ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ

خان پور ڈیم سے راولپنڈی اسلام آباد کوروزانہ 100 کیوسک پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ بارشوں میں کمی کے باعث ملک بھر میں پانی کی کمی کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ اور اپریل میں بارشوں کی ریکارڈ اوسط تاریخی طور پر کم رہی ہے۔ارسا کے مطابق مئی کے اوائل میں ملک بھر میں پانی کے ذرائع دریاؤں اورڈیموں میں اوسط توقع سے مجموعی قلت 38 فیصد تھی۔ دریائے سندھ اور تربیلا ڈیم میں 13 فیصد، دریائے کابل میں 46 فیصد، دریائے جہلم اور منگلا ڈیم میں 44 فیصد، دریائے چناب میں 48 فیصد اور دیگر ذرائع میں یہ کمی 66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، سردیاں پھر ہوٹ آئیں، بارش سے موسم خوشگوار