عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اشتعال انگیز بیانات پر کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے عمران خان کے کارکنان کے اسلحہ ساتھ لانےکےبیان کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی کابینہ نے عمران خان کی جانب سے 25 مئی کے خونی مارچ کے اعلان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے اسلحہ اسلام آباد لانے کے بیان کا سختی کے ساتھ نوٹس لیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

شہباز شریف نے کارکنوں کے اسلحہ لانے کے اعتراف کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی میں وزیر داخلہ، قمر زمان، ایاز صادق، وزیر مواصلات اسعد محمود، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔ کمیٹی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیانات کا جائزہ لے کر لائحہ عمل تجویز کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کوفرائض بخوبی انجام دینے پرخراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔