بچوں کے تحفظ کا قانون منظور

خیبرپختونخوااسمبلی میں بچوں کے تحفظ کا قانون منظور،زیادتی کی سزاموت

ویب ڈیسک:تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی میں بچوں کے تحفظ کا قانون منظور، جس کے مطابق زیادتی کی سزاموت،عمرقید اور 50لاکھ تک جرمانہ.

جبکے زیادتی کی ویڈیو بنانے پر 20سال قید اور 70لاکھ روپے جرمانہ ہو گا اور ویڈیو شیئر کرنے پر 10سال قید ،20لاکھ روپے جرمانہ ہوگا.

مزید پڑھیں:  نیویارک، فلسطین کے حمایتی طلبہ کی برطرفی کیخلاف احتجاج، یونیورسٹی میں حالات کشیدہ

قانون کے مطابق ڈی این اے رپورٹ اور ویڈیو کو ثبوت تسلیم کیا جائے گا،بچوں کے ساتھ ہر قسم کے جرائم ناقابل معافی ہوں گے،بچوں سے زیادتی کے ملزمان کی عوامی مقامات ،ٹرانسپورٹ،پارکس میں داخلے پر پابندی ہوگی.

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ : موٹر سائیکل حادثے میں 3نوجوان جاں بحق

جبکے پولیس زیادتی کے مرتکب افراد کے نام رجسٹرڈ کرکے ویب سائٹ پر مشتہر کرےگی.