آئی ایم سائنسز پشاور کے طلبہ

آئی ایم سائنسز پشاور کے طلبہ کا ایوبیہ نیشنل پارک کا دورہ

آئی ایم سائنسز پشاور کے بی ایس سوشل سائنسزکے طلبہ نے ایوبیہ نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ماحولیات کے ساتھ ساتھ گرین یوتھ موومنٹ کو بھی نصاب کے طور پر شامل کرنا تھا۔

اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات خیبر پختونخوا عثمان کمال نے طلبہ کا استقبال کیا اور طلبہ کو ایوبیہ نیشنل پارک کی تاریخ اور ملک میں جنگلی حیات کیلئے محفوظ علاقوں کے قیا م کے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے جنگلات اور جنگلی حیات نباتات اور حیوانات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر شکیل حیات اور ڈاکٹر سلمیٰ عامر نے بھی طلبہ کو ماحولیاتی سیاحت کی اہمیت اور محفوظ علاقوں میں جنگلی حیات کا تحفظ اور نیشنل پارک میں پودوں اور جانوروں کے اقسام کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا ۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور اوور بلنگ، ایف ائی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی سیکورٹی کا مطالبہ