گولڈن سپائیک اتھلیٹکس میٹ

گولڈن سپائیک اتھلیٹکس میٹ،ریس پرسکارڈ نے 100 میٹر دوڑ جیت لی

برطانوی اتھلیٹ ریس پرسکارڈ نے چیک ریپبلک کے شہر اسٹراووا میں ہونے والے گولڈن سپائیک اتھلیٹکس میٹ میں سو میٹر کی دوڑ جیت لی ہے،

برطانوی اتھلیٹ ریس پرسکارڈ نے مطلوبہ فاصلہ 9.93 سکینڈ میں طے کیا دوڑ میں جمیکا کے یوہان بلیک دوسرے،برطانیہ کے زرنل ہیوز تیسرے نمبر پر رہے، اس دوڑ میں کامیابی کے بعد برطانوی اتھلیٹ پرسکارڈ رواں سال سو میٹر دوڑ کا فاصلہ دس سکینڈ میں کم وقت میں طے کرنے والے پہلے یورپی اتھلیٹ بھی بن گئے ہیں جبکہ برطانیہ کی جانب سے کسی بھی اتھلیٹ کا یہ تیسرا بہترین وقت ہے اپنی کامیابی کے حوالے سے پرسکارڈ کا کہنا تھا کہ انتہائی خوش ہوں کیونکہ جو محنت کی تھی اس کا صلہ مل گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مقابلوں میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائوں گا ، انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے ملنے والا اعتماد آئندہ مقابلوں میں میرے کام آئیگا۔