اسرائیل اور عرب امارات تجارتی معاہدہ

اسرائیل اور عرب امارات کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ ہوگیا

ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں آزاد تجارت معاہدے پر دستخط ہوگئے جو دونوں ممالک کے تعلقات میں تاریخی پیشرفت ہے۔اسرائیل کے وزیر معیشت اور صنعت اورنا باربیوا اور ان کے اماراتی ہم منصب عبداللہ بن طوق المری نے کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد اس معاہدے پر دستخط کیے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر حملہ، امریکہ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان

اسرائیل کا کسی بھی عرب ملک کے ساتھ یہ پہلا فری ٹریڈ معاہدہ ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 2ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے جب کہ معاہدے کے تحت 96 فیصد مصنوعات پرکسٹم ڈیوٹی ختم کی جائیگی۔

اس موقع پر اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود فتح علی عبداللہ الخجا نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک بے مثال کامیابی ہے، دونوں ممالک کے تاجروں کو مارکیٹوں تک کم ٹیرف میں تیز تر رسائی ملے گی جس سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان باضابطہ تعلقات 2020 میں قائم ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی قبضے میں رہنے والے الشفا ہسپتال سے ایک اور اجتماعی قبر دریافت